مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی اعلی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بیروت میں حماس کے اعلی رہنما پر حملے سے پہلے امریکہ کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔
عبرانی ویب سائٹ واللا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیونی اعلی عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اسرئیلی حملے کے بارے میں آگاہ نہیں تھا۔
یاد رہے کہ لبنان میں حماس کے اعلی رہنما پر قاتلانہ حملے کے بعد حزب اللہ نے کہا ہے کہ مقاومت اس حملے کا جواب دینے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔
صالح العاروی کو بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیل نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔ حماس کے سیاسی دفتر پر صہیونی حکومت نے تین میزائل فائر کئے تھے جس کے نتیجے میں صالح العاروی سمیت حماس کے کئی اراکین شہید ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ